May 17, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/farmington-realestate.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Justice

مصر میں ایک فیملی کورٹ نے خلع کے منفرد کیس میں میاں بیوی کے درمیان علاحدگی کرادی ہے۔ اس کیس میں خاتون کی طرف سے شوہر کے خلاف شکایت کی گئی تھی اس نےاسے چرس پینے پرمجبورکرنے کی کوشش کی جس پر اس نے خلع لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

چرس پینے پرمجبور کرنے کے اقدام کے بعد خاتون شوہر کے گھر سے چلی گئی تھی اور اس نے عدالت میں خلع کے لیے کوششیں شروع کردی تھیں۔

قاہرہ گورنری میں فیملی کورٹ نے ایک گھریلو خاتون کی طرف سے اپنے شوہر کے خلاف دائر کردہ طلاق کے مقدمے کو قبول کرنے کے بعد دونوں کے درمیاں علاحدگی کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ اس نے جوڑے کے درمیان مفاہمت اور مصالحت کی ہرممکن کوشش کی مگر خاتون اپنے مطالبے پرقائم رہی۔ عدالت کو لگا کہ اس کے بعد یہ جوڑا حدود اللہ کو قائم نہیں کرسکے گا اور علاحدگی ہی ان کے درمیان بہتر فیصلہ تھی۔

شوہرپر بیوی کو چرس پینے پر مجبور کرنے کا الزام

مقدمہ میں مدعیہ نے کہا کہ اس کا شوہر چرس کے نشے کا عادی ہے اور اس نے متعدد مرتبہ اسے بھی چرس پینے پرمجبور کرنے کی کوشش کی۔ اس کے انکار پرشوہرنے اسے گھر سےنکال دیا جس کے بعد اس نے شوہر سےطلاق لینے کا فیصلہ کیا۔

خلع کے مقدمےکی مدعیہ نے تصدیق کی کہ اس کی شادی 8 سال قبل ایک نوجوان سے ہوئی تھی جو ایک باوقار ایجنسی میں کام کرتا تھا اور اس کے ساتھ اس کے تین بچے ہیں جن میں سے سب سے بڑی کی عمر 6 سال اور سب سے چھوٹی ڈیڑھ سال ہے۔ اس نے بتایا کہ شادی کے بعد اس نے نشہ آور چرس استعمال کرنا شروع کردی اور اسے باتھ روم میں چھپا کر رکھا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے شوہر کا نشہ ترک کرنے کے لیے ہرممکن کوشش مگر دوسری جانب شوہر نہ صرف نشے پر ڈٹا رہا بلکہ اسے بھی نشہ کرنے پرمجبور کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اس نے مزید اس کے ساتھ رہنے کا فیصلہ ترک کردیا اور طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *