May 17, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/farmington-realestate.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
عدلیہ میں مداخلت سے متعلق زیادہ تر ججوں کا اشارہ کس کی طرف تھا۔۔۔؟ عمر چیمہ کھل کر بول پڑے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی و تجزیہ کار عمر چیمہ نے کہا  ہے کہ عدلیہ میں مداخلت سے متعلق زیادہ تر ججوں کا اشارہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف تھا، ہماری ایجنسیوں کا طریقہ کار بھی ٹھیک نہیں ہے، وہ اپنی چیزیں دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے غیرضروری طور پر مخالفت مول لیتے ہیں، ایجنسیوں کا کبھی عدالت سے رابطہ کرنا ضروری ہوجاتا ہے تو انہیں ججوں سے براہ راست رابطہ کرنے کے بجائے رجسٹرار یا چیف جسٹس کے آفس جاسکتے ہیں. سپریم کورٹ بھی حکومتی کاموں میں مداخلت کررہی ہوتی ہے جونہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال عدلیہ میں مداخلت سے متعلق ججوں کی تجاویز پر آپ کی رائے کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے  کیا ۔

پروگرام میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ لگ رہا ہے عدلیہ میں مداخلت روکنے کیلئے فریم ورک طے ہوگا، اگر ایجنسیوں کو کسی کیس میں کچھ کہنا ہے تو انہیں یا حکومت کو باقاعدہ پارٹی بننا چاہئے، پروگرام میں ریما عمر ،ارشاد بھٹی اور سلیم صافی نے بھی اظہار خیال کیا۔ 

ریما عمر کا کہنا تھا کہ ججوں کے خط پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر فیصلہ کچھ بھی آئے لیکن اس پر بات ہونا خوش آئند ہے، ایسے حساس معاملات جن پر پہلے دروازو ں کے پیچھے بات ہوتی تھی آج پوری قوم کے سامنے ان پر بات ہورہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *