May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/farmington-realestate.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Screenshot 2024-03-21 104421


پہلی اشاعت: 21 مارچ ,2024: 02:35 PM GSTآخری اپ ڈیٹ: 21 مارچ ,2024: 02:37 PM GST

دو منٹread

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں غصے میں بپھرے ہاتھی کو دکھایا گیا ہے جس نے ایک سیاح کی گاڑی روک دی اور گاڑی کو آگے سے اٹھا لیا۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کچی سڑک پر چلتے بس کو سامنے سے آنے والے ہاتھی نے روکا اور اسے زمین پر دے مارا۔ اس موقعے پر ڈائیور کو ہاتھی کے سامنے ہاتھ جوڑ کراپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کی دہائیاں دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے قریب بیلانسبرگ نیشنل پارک میں فلمایا گیا۔ جہاں ڈرائیور کو زور سے چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہاتھی گاڑی سے ہٹ جائے۔

لیکن ٹور گائیڈ کے اونچی آواز میں چیخنے کے باوجود ہاتھی نے گاڑی کو اٹھا لیا۔

دوسرے چکر میں داخل ہونے پر11 فٹ کے ہاتھی نے ایک زوردار آواز نکالی۔ پھر اس نے گاڑی کو دانتوں سے پکڑ لیا پھر زورسے چھوڑ دیا جس سے گاڑی زور سے نیچے جا کر لگی۔

کلپ میں ناراض ہاتھی اپنے چوڑے کانوں کو زور سے پھڑپھڑاتے ہوئے بس سے دور چلتا دکھائی دیتا۔

اس نے دوبارہ بس پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے اپنی ہتھیلیوں کو جوڑ کر کہا کہ ’’نہیں، بس بس بس ‘‘۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *