April 17, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/farmington-realestate.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

عالمی برادری اسرائیل کی بزدلانہ کارروائی پر سنجیدہ رد عمل ظاہر کرے

Iranian Foreign Minister Hossein Amirabdollahian, speaks to journalists during a joint press conference with his Lebanese counterpart Abdallah Bouhabib in Beirut, Lebanon, Saturday, Feb. 10, 2024. Amirabdollahian met with Lebanese leaders including the country's caretaker prime minister, parliament speaker and the head of the militant Hezbollah group. (AP Photo/Bilal Hussein)

ایران نے گذشتہ روز شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے کے بعد اس کارروائی کاجواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ دمشق میں تہران کے سفارت خانے پر اسرائیلی بمباری پر “سنگین ردعمل” ظاہر کرے۔

خیال رہے کہ گذشتہ شام ہونے والے اس حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے متعدد کمانڈر ہلاک ہو گئے تھے۔

اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نےکہا کہ اسرائیلی حملہ “تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں اور کنونشنز کی خلاف ورزی” ہے۔ اس کارروائی کے نتائج کے لیے اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ اس حملے پر بین الاقوامی سطح پر سنجیدہ اور موثر رد عمل کی ضرورت ہے۔ اسرائیل کی اس ننگی جارحیت پر تہران جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے‘‘۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران دمشق میں اپنے سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ کنعانی نے مزید کہا کہ تہران “جارحیت کرنے والے کے خلاف ردعمل اور بدلے کا تعین خود کرے گا‘‘۔

شامی اور ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی فضائی حملے نے پیر کے روز دمشق میں ایرانی سفارت خانے سے متصل عمارت کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔ اس حملے میں کم سے کم سات ایرانی اور متعدد ایرانی اور لبنانی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔مارے جانے والوں میں ایران کی القدس فورسز کے ایک سینیر کمانڈر بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *