April 13, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/farmington-realestate.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ایک بحری جہاز

امریکی محکمہ خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں سے تعلق کی وجہ سے حوثیوں پر امریکہ کی طرف سے عائد پابندیاں جمعہ سے نافذ ہو گئی ہیں۔ خیال رہے امریکی حکومت نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ حوثیوں کو دوبارہ دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں شامل کرے گی تاکہ بین الاقوامی جہاز رانی کی آمدورفت پر حملوں کو روکا جا سکے۔

واضح رہے امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے داغے گئے میزائل کے نشانہ بننے کے نتیجے میں خلیج عدن میں بارباڈوس کا جھنڈا لہرانے والے ایک برطانوی مال بردار بحری جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے باوجود بحری جہاز نے اپنا سفر جاری رکھا۔

سینٹ کام نے یہ بھی بتایا کہ جمعرات کو امریکہ نے 3 اینٹی شپ کروز میزائلوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ میزائل یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے داغے جانے کے لیے تیار تھے۔

واضح رہے گذشتہ سات اکتوبر کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے حوثیوں نے تجارتی بحری جہازوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے 40 سے زائد حملے کئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *