April 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/farmington-realestate.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
وزير الخارجية السعودي الأمير فيصل بن فرحان آل سعود (أرشيفية من رويترز)

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ غزہ میں سیز فائر کی ضرورت پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ عالمی برادری خطے میں استحکام کے لیے فلسطینی ریاست کے قیام پر یکسو اور متفق ہے۔

’امریکہ تیار ہے‘

انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا بشمول امریکہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے غزہ میں کافی انسانی امداد نہ پہنچنے کے بحران کو حل کرنے پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں نہتے شہریوں کا تحفظ تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے اور وہ اسے جنگ سے تباہ حال خطے میں انسانی ضرورت کی امداد بہم پہنچا کر ادا کر سکتے ہیں۔

’’یو این روڈ میپ کے پابند‘‘

یمن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ فرحان بن فیصل نے کہا کہ مملکت حوثیوں اور یمنی حکومت کے درمیان اقوام متحدہ کے طے کردہ روڈ میپ پر عمل درآمد کی پابند ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے گذشتہ ہفتے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر اس امر کا اظہار کیا تھا کہ قضیہ فلسطین کو دو ریاستی حل کے ذریعے طے کیا جا سکتا ہے۔ عالمی برادری جتنا زیادہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے، اسی قدر ہم قضیہ فلسطین کی جانب پیش قدمی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

’’امن کی جانب ایک راستہ‘‘

شہزادہ فیصل بن فرحان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری توجہ فی الوقت غزہ میں سیز فائر اور علاقے سے اسرائیل کے انخلا پر مرکوز ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہمیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ اسرائیل سمیت خطے میں امن اور استحکام فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔

ان کی رائے میں غزہ میں حالیہ اسرائیلی اقدامات سے تل ابیب کی سکیورٹی اور سلامتی میں بہتری نہیں آ سکتی بلکہ اس کے ذریعے نئی نسل کو انتہا پسندی کی طرف مائل ہونے کا جواز اور موقع ملے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قضیہ فلسطین کے دیرپا حل خاطر دو ریاستی اصول کی راہ میں ہر رکاوٹ ختم کرنے کی کوشش کی جائے۔

جی 20 وزرائے خارجہ کا اجلاس

سعودی وزیر خارجہ آج بروز بدھ برازیل کے شہر ریو ڈی جینرو پہنچے جہاں وہ جی ٹوئنی بلاک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جی ٹوئنٹی اجلاس میں شریک وزرا کے ساتھ سعودی وزیر خارجہ کی ملاقاتیں ہوں گی جن میں عالمی سطح پر اہم بین الاقوامی امور زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

نیز مختلف ملکوں کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے جیسے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شریک وزیروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *