April 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/farmington-realestate.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

اعزاز دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، وزیراعظم، تینوں سروسز چیفس اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے تقریب میں شرکت کی

55493

اکستان میں آج 84 واں یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اس موقع پر فوجی پریڈ سنیچر کی صبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ ایونیو میں ہوئی، جس میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے، جنہیں بعدازاں ’نشان پاکستان‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

ایوان صدر میں ہفتے کی دوپہر ایک تقریب کے دوران سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو نشان پاکستان سے نوازا گیا۔

ہفتے کو ایوان صدر میں سعودی وزیر دفاع کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہ شریک ہوئے۔

تقریب میں سعودی سفیر بھی موجود تھے۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے دورے کے دوران یوم پاکستان کے موقع پر سعودی وزیر دفاع کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔

ایوان صدر اسلام آباد میں تقریب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں مختلف ممالک کے 18سفیروں کو ایوارڈز دئیے گئے۔

دریں اثنا ملک کے 84 ویں یوم پاکستان پر نمایاں خدمات انجام دینے والی 829 شخصیات کو سول ایوارڈز دئیے گئے۔

سول ایوارڈ پانے والی شخصیات میں طارق باجوہ، طارق پاشا،طارق فاطمی،سندھ کے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ ،سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، سینئر بیورو کریٹ مشتاق سکھیرا،فواد حسن فواد، افتخار عارف، اصلاح الدین، انور مسعود، راحت علی خان، ڈاکٹر محمد جہانزیب، زاہد ملک، کوہ پیما نائلہ کیانی و دیگر شخصیات شامل ہیں۔

ایوان صدر میں کل 80 سے زائد شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا جبکہ 70 افراد نے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی حاصل کیا۔ نو شخصیات کو تمغہ امتیاز اسی طرح سات شخصیات کو نشان امتیاز جبکہ ہلال پاکستان ایوارڈ حاصل کرنے والی دو شخصیات تھیں۔ ہلال شجاعت ایک شخصیت اور 18شخصیات کو ہلال قائد اعظم جبکہ 40 کو ہلال امتیاز ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسی طرح ایک شخصیت کو ستارہ پاکستان اور 20 شخصیات کو ستارہ شجاعت جبکہ ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی 63 شخصیات شامل ہیں۔ ستارہ قائد اعظم حاصل کرنے والی تین شخصیات اور چار کو ستارہ خدمت جبکہ 25 کو تمغہ شجاعت سے نوازا جائے گا۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی 260 شخصیات اور چار شخصیات کو تمغہ خدمت ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر 299 شخصیات کو تمغہ امتیاز دیا جائے گااسی طرح مختلف فنکاروں و گلوکاروں کو بھی نمایاں خدمات انجام دینے پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *