April 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/farmington-realestate.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
IMG-20240226-WA0049

سعودی پائلٹ محمد الشیبان نے آج پیر کو انکشاف کیا کہ کس طرح تصادم کی روک تھام کے نظام نے قطر ایئر ویز کے بوئنگ 787 اور ایتھوپیا کے اے 350 کو ایک تباہ کن تصادم سے بچایا جب وہ صومالیہ کے قریب خلیج عدن پر پرواز کر رہے تھے۔

صومالیہ میں ایئر ٹریفک کنٹرولر کی غلطی

کیپٹن الشیبان نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں کہا: “تصادم سے بچاؤ ہو گیا خدا کا شکر ہے، اور پھر اینٹی کولیشن سسٹم کہ جس نے قطری طیارے کے کاک پٹ کے اندر ایک فوری انتباہ جاری کیا کہ وہ نیچے کی طرف اترے۔

موغادیشو میں ایئر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے قطر ایئرویز کے طیارے کو غلط ہدایات ملیں اور 40 ہزار فٹ کی بلندی پر چڑھنے کا حکم دیا گیا تھا جب کہ ایتھوپیا کا طیارہ قطری طیارے کے مقابل 39 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔

الشیبان نے ایک ویڈیو بھی شائع کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں طیارے ایک دوسرے کے قریب پہنچے، اس کے ساتھ اس وقت ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ بھی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *