April 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/farmington-realestate.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
المقرئ الشهير

مصر میں قرآن مجید کے حفاظ اور قراء سنڈیکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایک مشہور قاری کو تلاوت کے آداب اور اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

حفاظ اور قراء یونین نے کل منگل کو ایک سرکاری بیان میں کہا کہ قاری “محمد احمد نصر علی قطب المعروف محمد نصر الطاروطی کو تلاوت کے آداب اور اصولوں کی خلاف ورزی پر شرقیہ گورنری میں 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قرآن پاک کی تلاوت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنےوالے کسی بھی قاری کو سخت سزا دی جائے گی۔

یہ سزا یونین کی طرف سے ایک مشہور قاری کو قرآن کی تلاوت کے دوران رقص کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد دی ہے۔ قاری کو ویڈیو میں رقص کرتے دیکھے جانے کے بعد معطل کردیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے قرآن پاک کے وقار اور تقدس سے متصادم انداز میں “سورۃ الشوریٰ” کی آیات کی تلاوت کرتے ہوئے رقص کرنے والے قاری کی اس حرکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *