April 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/farmington-realestate.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک پولیس تھانے پر آتشیں حملے کے بعد پولیس نے نو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ تھانے پر حملے کا یہ واقعہ موسم گرما میں ہونے والی اولمپکس گیمز کے مقام کے قریب پیش آیا ہے۔

پیرس پولیس کے اعلی عہدے دار نے پیر کے روز بتایا ہے کہ اس واقعے کے سلسلے میں اب تک نو افراد کو شبہ میں گرفتار کیا گیا۔

广告

خیال رہے یہ واقعہ اتوار کی شام پیرس کے شمالی مضافات میں پیش آیا ہے۔ اس آتشیں حملے سے محض چند دن پہلے ایک نوجوان لڑکا موپیڈ اس وقت قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس اس لڑکے کا تعاقب کر رہی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ نوجوان لڑکے کے قتل کا واقعہ ماہ جون میں ہونے والے ایک قتل سے جڑا ہوا ہے۔ جس کے بعد کئی دنوں تک فسادات پھیل گئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق اتوار کی شام پچاس کے قریب افراد نے لاکورینوو کے علاقے میں تھانے پر حملہ کیا۔ لیک ویڈیو جو سوشل میڈیا پر دیکھی گئی ہے اس میں لوگوں کی بڑی تعداد آتشگیر مادے سے تھانے پر حملہ آور ہوتے دیکھی جا سکتی ہے۔

لاکورینوو پیرس کے شمالی مضافات میں واقع ہے۔ یہ علاقہ اولپکس گیمز کی میزبانی کے حوالے سے مشہور ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز قتل ہونے 18 سالہ نوجوان کے قتل کے واقعے کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ نوجوان لوگ اسی ابادی سے نکل کر ائی تھے جو اتوار کو قتل ہونے والے نوجوان کے قتل کے خلاف مشتعل تھے۔ تھانے پر حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلکا زخمی ہوا تھا۔

ماہ جون میں پولیس نے 17 سالہ نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ تب سے کشیدگی کے ایک سے زائد واقعات سامنے آئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *